بروسیلز،یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بیلجیئم اور برطانوی پولیس کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کا معاہدہ ہو گیا، دونوں ممالک کی پولیس بیلجیئم کے ہائی وے پر گشت کریں گی۔بیلجیئم کی وزارت داخلہ کے مطابق مہاجرین کو روکنے کے لیے فرانس اور ہالینڈ سے بھی معاہدے کیے جائیں گے ۔دوسری جانب مہاجرین کی حمایت میں 10 ہزار لوگوں نے بروسیلز میں مظاہرہ کیا، جس میں بیلجیئم کے سابق وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔اُن کے علاوہ سوشلسٹ پارٹی بیلجیئم اور 50 سے زائد غیر سرکاری تنظیمیں بھی مہاجرین کے حق کے لیے مظاہرے میں شریک ہوئیں، مہاجرین کو سردی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیمیں سرگرم عمل ہیں۔