غیررعایتی پکوان گیس و طیارہ ایندھن کی قیمت میں تبدیلی

نئی دہلی ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) غیر رعایتی پکوان گیس کی قیمت میں آج 5 روپئے فی سلنڈر کی کمی اور جٹ طیارہ کے ایندھن کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کی یہ کمی و بیشی عالمی بازار وں میں تیل کی قیمت میں ردوبدل سے مربوط ہے۔ تیل کی ایک ریٹیل کمپنی جو سرکاری انتظام کے تحت ہے، اس کے بیان کے مطابق غیر روایتی پکوان گیس کی قیمت قومی دارالحکومت دہلی میں 14.2 کیلو گرام کے سلنڈر کی قیمت موجودہ سے 5 روپئے زیادہ ہوگی۔