غیرت کے نام پر حاملہ لڑکی کا قتل

میرٹھ28 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو غیرت کے نام پر اسکے دو بھائیوں نے ہلاک کردیا اور نعش کو گنگا نہر میں پھینک دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ اسی گاؤں کے ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی ۔وہ اچانک علیل ہونے پر اسے ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا جس نے بتایا کہ یہ لڑکی 8 ماہ کی حاملہ ہے ۔ اس اطلاع پر لڑکی کے بھائی برہم ہوگئے وہ مزید دو ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بہن کو گنگ نہر لے گئے اور لڑائی جھگڑے کے بعد نہر میں ڈھکیل دیا ۔