غلط مہم جوئی کے خلاف ہندوستان کو پاکستان کا انتباہ

اسلام آباد۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے آج ہندوستان کو کسی بھی ’’غلط مہم جوئی‘‘ کے خلاف انتباہ دیا جبکہ 2 ہندوستانی فوجیوں کی نعشوں کو پاکستانی فوج کے مسخ کردینے کے بعد ہندوستان کی فوج نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کا انتباہ دیا تھا۔ ڈی جی ایم اوز ہند و پاک نے آج کشیدگی دور کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خط قبضہ پر امن اور خیر سگالی برقرار رکھنے کا پابند ہے اور توقع کرتا ہے کہ پڑوسی ملک بھی جوابی خیرسگالی کا مظاہرہ کرے گا۔