غلطی سے سرحد عبور کرنے والا لڑکا ہندوستان کے حوالے

اسلام آباد۔ 19 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے کشمیر میں ’لائن آف کنٹرول‘ غلطی سے عبور کرنے والے 13 سالہ بچے کو ہندوستان کے حوالے کر دیا ہے۔کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول یعنی ’ایل او سی‘ کی دوسری جانب ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے آٹھویں جماعت کا ایک طالب علم منظر حسین 14 نومبر کو غلطی سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا۔ یہ لڑکا موضع جہانگر سے تعلق رکھتا ہے اور وہ کھوئی رتہ سیکٹر میں اصل خاص نالا کے علاقے میں غلطی سے سرحد عبور کر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہو گیا۔ میڈیا کے مطابق پاکستانی فوج نے چکھوٹی اڑی سیکٹر میں طالب علم کو ہندوستان کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔