غسل کعبہ

مکہ مکرمہ 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فریضہ حج کی تکمیل اور دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کرام کی واپسی کے بعد آج غسل کعبۃ اللہ شریف کی مقدس رسم ادا کی گئی ۔ غسل کعبہ کے موقع پر مسرس محمد اکبر جگتیالی ‘ الحاج محمد سلیم ایم ایل سی ‘ جناب معین قادری ایڈوکیٹ ‘ محمد ضیاء ‘ محمد عبدالرحمن ‘ سید جلیل ‘ سید ظہیر ‘ نعیم ‘ بشارت احمد خاں ‘ واجد قادری ‘ امجد حافظ یوسف ‘ انور مدینہ اور سلمان سلیم و دوسروں نے شرکت کی ۔