اقوام متحدہ ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق شعبہ کے صدر نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرہ کے دوران فوجیوں کی حالیہ ہلاکتوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ غزہ سے متصل سرحد پر باڑ کی تنصیب ’’صدمہ انگیز‘‘ ہے اور غزہ سرحد سے دراندازی کو اسرائیل اس طرح دیکھ نہیں سکتا۔ اسرائیل گذشتہ 11 سال سے غزہ کا محاصرہ کررہا ہے اور پھر بھی اسے ’’بحیثیت مجموعی ناکافی‘‘ سمجھتا ہے۔ زید باب الحسین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق فلسطینی عوام پر اسرائیل کے مظالم کو غیرانسانی قرار دیتی ہے۔ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کیلئے بناہم تعاون کرنا ضروری ہے تاکہ فلسطینیوں کو ایک آزاد مملکت حاصل ہوسکے۔