کیلئے دعاء کا مشورہ: ضیاء عرفان
حیدرآباد۔/3اگسٹ، ( پریس نوٹ ) خطیب اہل سنت محمد ضیاء عرفان قادری حسامی نے جامع مسجد عظیمہ بیگم گنڈی پیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہم کلمہ گو ہیں ہمارا اسلامی رشتہ ہے اتنے وسائل نہیں کہ ہم فلسطینیوں کا کھل کر ان کے مقام پر جاکر ان کی مدد کرسکیں ، ہاں خالق اکبر کی بارگاہ میں یہ دعاء کرسکتے ہیں کہ وہ مظلوموں کا انتقام لے ، انہیں کیفر کردار کو پہنچائے اور ان کا عبرتناک انجام ہر ایک ظالم کے سامنے پیش ہو۔ ہماری یہی ذمہ داری ہے کہ ہم گھر گھر ، مسجد مسجد خالق اکبر کے سامنے رورو کر گڑ گڑا کر ہر جگہ نہتے مسلم بھائیوں کی مدد کیلئے دعاء کریں ، ہم اللہ تعالیٰ سے دعاء کریں کہ وہ انہیں صبر جمیل عطاء کرے اور دین پر استقامت عطاء کرے۔