ممبئی ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی جارحیت اور بمباری کے نتیجہ میں بے قصور افراد کی ہلاکتوں پر بالی ووڈ سوپراسٹار شاہ رخ خاں نے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے یگانگت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ معصوم اور بے قصور افراد بالخصوص بچوں کی ہلاکت سے کوئی مسئلہ حل ہونے والا نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ان بچوں کا کوئی قصور نہیں لیکن پر بھی انہیں ہلاک کیا جارہا ہے۔ وہ کچھ نہ کرتے ہوئے بھی ایسی سزاء پا رہے ہیں۔ انہوں نے ہلاکتوں پر تشویش کے ساتھ ساتھ مہلوکین کے حق میں دعا کی ۔ واضح رہیکہ اسرائیل کے غزہ پٹی پر فضائی حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اوروہ شہری آبادیوں بالخصوص پناہ گزیں کیمپوں میں رہنے والوں کو جو پہلے ہی مصیبتوں سے دوچار ہیں، حملوں کے ذریعہ نشانہ بنارہا ہے۔