غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے پانچ زخمی

غزہ سٹی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پانچ فلسطینی شہری آج اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلیوں نے غزہ کی سرحد پر آج اندھادھند فائرنگ کی۔ وزارت صحت نے فلسطینی چوٹی کانفرنس میں کہا کہ حالیہ احتجاجی مظاہروں اور جھڑپوں کی وجہ سے یہاں پر صورتحال کشیدہ ہے۔ آج اسرائیل کے توپ خانہ میں پناہ گزین کیمپ خان یونس کے مشرق میں اندھادھند فائرنگ کی جس کی وجہ سے پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ ان کا تعلق غزہ کی حکمراں پارٹی حماس کے فوجی شعبہ سے نہیں تھا۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی توثیق کی اور کہا کہ یہ پانچ فلسطینی بلااجازت سرحد تک پہنچ گئے تھے۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان میں سے کم از کم ایک شخص مسلح تھا۔ تاہم تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ یہ فوجی اس قسم کے ہتھیار استعمال کررہے تھے۔