غزہ پٹی ۔اسرائیلی سرحد پر ہزاروں فلسطینی خواتین کی ریالی

غزہ پٹی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں فلسطینی خواتین نے منگل کو غزہ پٹی کی سرحد پر جو اسے اسرائیل سے علیحدہ کرتی ہے، انہوں نے تین ماہ قبل شروع ہوئی تحریک کے تحت زبردست احتجاج کیا۔ مارچ کے اواخر سے غزہ پٹی پر جسے اسرائیل نے 10 برسوں پر محیط ناکہ بندی کرتے ہوئے فلسطین کو ناجائز طور پر ہتھیا لیا تھا اور وہاں سے ان کے مکینوں کو غاصبانہ قبضہ کرتے ہوئے انہیں بے دخل کردیا تھا۔ یہ ظالمانہ بے دخلی، اسرائیل کی ناحق جنگ جو 1948ء میں ہوئی تھی، فلسطین کو چاروں طرف سے گھیرتے ہوئے انجام پائی تھی جس کے لئے آج تک چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں و بچیوں سے لے کر بڑوں تک سبھی اس ظالم اسرائیلی فوج کا مقابلہ چھوٹے چھوٹے پتھروں سے اور غلیلوں سے کرتے ہیں جن سے بقول عالمی تجزیہ نگار دنیا کی سب سے عصری فوج بے حد خائف ہے۔ منگل کو خواتین بذریعہ بس اپنے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے ساتھ یہاں پہونچیں۔