غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے تین فلسطینی ہلاک

غزہ ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فائرنگ میں غزہ پٹی کی سرحد پر آج تین فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ وزارت صحت نے چوٹی کانفرنس میں قبل ازیں دن میں کہا کہ عظیم واپسی جلوس کے مظاہرہ پر اسرائیلی فائرنگ سے تین بے قصور شہری ہلاک ہوگئے۔ ان میں سے دو مرد تھے لیکن ان کی شناخت کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ اخباری نمائندوں کے بموجب غزہ سٹی میں شفاء ہاسپٹل کی دونوں جانب 6 نعشیں دکھائی دے رہی تھیں لیکن وزارت صحت نے اس کی توثیق نہیں کی۔ آج بھی احتجاجی سرحد کے پاس پانچ مقامات پر جمع ہوگئے تھے اور اپنے آبائی مکانوں کو جو اسرائیل میں واقع ہے، اب بھی واپسی کے حق کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کررہے تھے۔ گذشتہ جمعہ کو بھی احتجاجیوں نے ایسا ہی کیا تھا۔ حالانکہ ابتدائی ہفتوں کی بنسبت اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ اسرائیل نے ان سب کے گھروں پر قبضہ کر رکھا ہے اور فلسطینیوں کو اپنے وطن واپس ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیل پناہ گزینوں کو بھی اپنے ملک میں پناہ دینے سے انکار کرتا ہے۔ وہ غزہ پٹی پر برسراقتدار حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے اور فلسطینیوں کے احتجاج کو پرتشدد کارروائی سمجھتا ہے۔