غزہ،29جولائی(سیاست ڈاٹ کام )فلسطینی عہدیداروںکے مطابق اسرائیل اور غزہ سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں آج ایک تیسرا فلسطینی بھی ہلاک ہو گیا ہے ۔ ہلاک ہونے والے چودہ سالہ فلسطینی کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی ہے ۔ گزشتہ روز تقریبا سات ہزار فلسطینیوں نے اسرائیل مخالف مظاہروں میں شرکت کی تھی اور اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم دو سو افراد زخمی ہوئے تھے ۔ مارچ سے اسرائیل مخالف مظاہروں میں اب تک ایک سو ساٹھ فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب ایسی جھڑپوں میں ایک ہفتہ پہلے چار برس بعد کوئی پہلا اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا تھا۔