غزہ سٹی ۔30اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ غزیٰ پٹی سے اُس کے علاقہ میں پہونچنے والی ایک سرنگ کا انکشاف ہوا جسے دھماکہ سے اُڑا دیا گیا اور چھ فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ 2014 ء کی تباہ کن جنگ کے بعد اس نوعیت کایہ پہلا واقعہ ہے ۔ حماس زیرقیادت وزارت صحت کے ترجمان الشرف القدریٰ نے چھ افراد کی ہلاکت کی توثیق کی ۔ اسرائیلی فوجی ترجمان جوناتھن کونریکس نے میڈیا کو بتایا کہ جنوبی اسرائیل تک پہونچنے والی اس سرنگ کو بے اثر کردیاگیا ہے ۔ دہشت گردمقاصد کے لئے اسے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا ۔ انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی علاقہ میں دھماکو مادہ سے یہ سرنگ تباہ کردی گئی ۔ اس سے پہلے 2014ء میں اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران حماس نے کئی سرنگیں تیار کی تھیں۔ اسلامی جہاد نے ایک بیان میں کہاکہ سرنگیں فلسطینی عوام کے دفاع کی مزاحمتی پالیسی کا ایک حصہ ہے۔