اسرائیلی بحریہ نے غزہ شہر کے نزدیک ساحل پر گولا باری کی ہے جس کے نتیجہ میں 4 فلسطینی بچے شہید اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں ایمرجنسی سرویس کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں نے صحافیوں کے زیراستعمال ایک ہوٹل میں پناہ لی تھی۔ اسرائیلی فوجیوں نے ساحل پر موجود فلسطینی بچوں اور بالغ افراد کو منتشر کرنے کیلئے بمباری شروع کردی اور دو بچے جان بچا کر بھاگ رہے تھے ان پر دوسرا اور تیسرا حملہ کیا۔ یہ بچے اے ایف پی کے صحافیوں کی ہوٹل میں داخل ہوئے جہاں تین زخمی بچوں کو دیکھا اور ایمبولنس کے ذریعہ دواخانہ منتقل کردیا۔ اسرائیل نے غزہ میں اپنی زمینی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دی ہے اور ایک لاکھ فلسطینیوں کو تخلیہ کا حکم دیا ہے۔