غزہ میں اسرائیل مخالف مظاہرے زائد از 1000 فلسطینی زخمی

غزہ پٹی ۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی کے محکمۂ صحت نے بتایا کہ جمعہ 4 مئی کو ہوئے اسرائیل مخالف مظاہرے میں 1143 فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کا سامنا رہا۔ ان میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 83 ہے۔ اسرائیل کے ساتھ سرحد پر دس ہزار کے لگ بھگ فلسطینی مظاہرین ٹائر جلانے کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں پر سنگباری بھی کرتے رہے تھے۔ 30 مارچ سے ہر جمعہ کو ہونے والے ان مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 50 فلسطینی ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔