غزہ 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) غزہ پٹی میں اسرائیلی دبابوں کی شلباری کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلسطینی و اسرائیلی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو ایک اسلامی جہاد جنگجووں کے ٹھکانہ کو نشانہ بناتے ہوئے یہ حملہ کیا گیا تھا جو غزہ ۔ اسرائیل سرحد کے قریب واقع ہے ۔ دو مہلوکین کی 25 سالہ حسین الامور اور 28 سالہ عبدالحلیم النقہ کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ فلسطینی وزارت صحت نے یہ بات بتائی ۔ تیسرا شخص 25 سالہ نسیم مروان الامور تھا جو بعد میں اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ ایک دن قبل اسرائیلی طیاروں نے حمس کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کئے تھے تاہم اس حملے میںکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی ۔