یروشلم : فلسطین کے علاقہ غزہ کی حکمرانی جماعت حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اور اسرائیل نے حالیہ جھڑپوں کے بعد لڑائی بند کرنے پر اتفاق کرلیا ہے ۔حماس کے سربراہ خلیل الحی نے صحافیو ں کو بتایا کہ جنگ بندی پر اتفاقق رائے مصر کی مداخلت ا ور اس کی کوششوں سے ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حماس اس وقت تک جنگ بندی پر عمل کرے گی جب تک اسرائیل بھی اس پر عمل کرتا رہے گا ۔اسرائیل حکومت کے ایک وزیرآریہ دیری
نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ صورت حال جلد معمول پر آجائے گی ۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے حما س کو صورت حال معمول پرلانے کا ایک موقع دیا ہے ۔لیکن اگر اس نے اس کا مثبت جوا ب نہیں دیا تو اسے ایک انتہائی تکلیف دے حملہ کا سامنا کرناپڑے گا ۔
فریقین کے درمیان جنگ وبندی ایسے وقت طے پائی ہے جب کہ ایک روز قبل ہی اسرائیل نے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ میں درجنوں مقامات پر بمباری کی تھی ۔