غزہ اسکول پر بمباری کی مذمت ‘ یو این کو کیمرون کی تائید
لندن 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے آج کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ اسکولی عمارت پر اسرائیل کی بمباری قابل مذمت ہے اور اقوام متحدہ نے جو تنقید کی ہے وہ حق بجانب ہے ۔ انہوں نے تاہم یہ کہنے سے گریز کیا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ یو این سکریٹری جنرل بانکی مون نے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کو ایک مجرمانہ کارروائی قرار دیا تھا ۔ کیمرون نے کہا کہ اقوام متحدہ کا رد عمل بہت واضح اور درست تھا ۔ بانکی مون نے اسکول پر حملہ کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے بھی اصرار کیا تھا ۔