حیدرآباد۔/30 ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پورہ کے زیر اہتمام 4مستحق لڑکیوں کی شادیاں 30 ڈسمبر 2018 کو سعید ولا فنکشن پلازا یاقوت پورہ میں منعقد ہوئیں۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد مشتاق علی صدر انجمن نے کی۔ اس تقریب کا آغاز قاری محمد منیر احمد کی قرأت سے ہوا ۔ نعت شریف ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے پیش کی۔ بطور مہمان خصوصی اور مہمان اعزازی جناب احمد پاشاہ قادری اور محمد عبدالسلام سابق ڈی ای او نظام آباد نے شرکت کی اور مبارکباد پیش کی۔ آخر میں ڈاکٹر محمد مشتاق علی صدر انجمن نے انجمن کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ مہمان خصوصی کے طور پر سب انسپکٹر پولیس رین بازار مسٹر نوین ریڈی نے بھی خطاب کیا۔تقریب کا اختتام مولانا حافظ و قاری محمد کبیر قریشی کے خطبہ نکاح اور دعا پر ہوا۔ تمام ارکان انجمن فلاح معاشرہ کی جانب سے دلہوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی گئیں۔ جلسہ کی کارروائی جناب محمد محبوب علی عرف آصف نے بہت عمدگی سے چلائی۔ انجمن فلاح معاشرہ کے ذمہ دار ( ارکان ) محمد اسمعیل شریف، سید شمیم الدین ، محمد فہیم الدین، محمد بن سعید، اسد اللہ بیگ، محمد شرف الدین قریشی، منیر بیگ، ایم اے سلام، ایم اے انصاری۔اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں میں ایم ایم غوری، حمید فاروقی انکم ٹیکس آفیسر شامل تھے۔