حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( راست ) : سکریٹری تلنگانہ کانگریس کمیٹی سید یوسف ہاشمی نے ملک کے 25 کروڑ غریب عوام کو سالانہ 72 ہزار روپیے اقل ترین آمدنی ان کے بینک اکاونٹ میں منتقل کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آئی سی سی راہول گاندھی کا یہ اقدام قابل ستائش ہے ۔ غربت کے خاتمہ کے لیے اقل ترین آمدنی کی فراہمی سے سارے ملک کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی غریب عوام کی ہمدرد ہے جب کہ مودی حکومت صرف دولت مند افراد کو فائدہ پہنچا رہی ہے ۔ یوسف ہاشمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ انتخابات میں کانگریس کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ راہول گاندھی ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے ۔ ملک میں غریبوں کے لیے حقیقی معنی میں اچھے دن آئیں گے ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ۔۔