غریبوں کی اجتماعی شادیاں قابل ستائش تحریک

مسلمانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے حکومت کا عزم، جناب محمد محمودعلی کا اجتماعی شادی تقریب سے خطاب
حیدرآباد۔22جنوری(سیاست نیوز) انجمن فلاح معاشرہ کی اجتماعی شادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعلی تلنگانہ الحاج محمد محمودعلی نے کہاکہ غریب اور بے سہارا لڑکیوںکا گھر بسانے کے لئے اجتماعی شادیو ںکی تحریک ایک قابلِ ستائش اقدام ہے ۔ یاقوت پورہ میںمنعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ انجمن فلاح معاشرہ نے اب تک 53گھر آباد کئے ہیںاور یہ ایک عظیم کارنامے سے کم نہیں ہے کیوں کہ جناب محمدمحمودعلی نے کہاکہ مسلم معاشرے کا سب سے سلگتا ہوا مسئلہ ہماری غریب لڑکیوں کی وقت پر شادی کا ہے ۔حکومت تلنگانہ نے  51ہزارروپئے کی رقم راست دولہن کے اکاونٹ میں جمع کرانے کا عمل متعارف کروایااور ڈھائی سال کے عرصہ میں 53ہزار دولہنوں کے اکاونٹس میں یہ رقم جمع کرائی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کے چندرشیکھر رائو اقلیت نواز چیف منسٹر ہیںانہیں معلوم ہے کہ ریاست تلنگانہ کے مسلمان 1956سے قبل علاقے کے حکمران تھے مگر تیزی کے ساتھ زوال پذیر ہوئے جس کی وجہہ تعلیم ہے۔ مسلمانو ںکو تعلیم سے مربوط کرنے کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائونے پوری ریاست میںتعلیمی اداروں کاجال بچھانے کا منصوبہ تیار کیاہے اور اس کی پہل کے طور پر تلنگانہ میںد وسو سے زائد اقلیتی اقامتی اسکولس قائم کئے جارہے ہیں جہاں پر ہزاروں کی تعداد میںمعاشی طور پر پسماندہ مسلمانو ںکے بچے تعلیم حاصل کرتے ہوئے سنہری تلنگانہ کی تشکیل میںحکومت کے مددگار ثابت ہونگے۔ انہو ںنے کہاکہ اسمبلی حلقہ یاقوت پور ہ میں چار اقامتی اسکولس قائم کئے جارہے ہیں اور اسی طرح گریٹر حیدرآباد میںبھی اقلیتی اقامتی اسکولوں کا جال بنایاجائے گا تاکہ مسلم نونہالوں میںتعلیم کو عام کیاجاسکے ۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ مسلمان بالخصوص داڑھی او رٹوپی پہننے والے مسلمانوں کی شبیہہ کو مشکو ک بنادیاگیا ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ ایک زمانہ تھا داڑھی اور ٹوپی پہننے والے مسلمانو ںکواحترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا مگر آج سازشوں کی وجہہ سے ان کی شبیہہ متاثر کردی گئی ہے مگر ریاست تلنگانہ میںٹی آر ایس حکومت اقتدار میںآنے کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوگئے ہندوستان کی تاریخ میںکسی بھی حکومت کے سربراہ نے اپنا نائب کسی مسلمان کومقرر نہیںکیا سوائے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے ۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ آنے والے چند سالوں میں ائی اے ایس اور ائی پی ایس عہدوں پر مسلم نوجوانوں کا یقینی طور پر تقرر عمل میںآئے گا۔جناب محمد محمودعلی نے انجمن فلاح معاشرہ کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے کاموں میںحکومت کی جانب سے اگر کسی قسم کی مدد درکار ہے تو وہ ہمیشہ تیار ہیں۔صدر فلاح معاشرہ یاقوت پورہ ‘ جناب مصطفیٰ کے علاوہ محمد فہیم الدین ‘ ڈاکٹر غوث الدین اور دیگر بھی اس موقع موجود تھے۔