غریبوں کیلئے شراب بند کردی جائے

لوک سبھا میں وائی ایس آر کانگریس کی رکن کے گیتا کا مطالبہ
نئی دہلی 27 مارچ ( پی ٹی آئی ) سارے ملک میں غریبوں کیلئے شراب بند کی جانی چاہئے کیونکہ اس کے استعمال سے جرائم پیش آ رہے ہیں۔ لوک سبھا کے ایک رکن نے یہ بات کہی ۔ وائی ایس آر کانگریس کی رکن لوک سبھا کے گیتا نے کہا کہ شراب نوشی تشویش کا مسئلہ ہے اور اس کی وجہ سے جرائم بھی پیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارے ملک میں غریب عوام کیلئے شراب نوشی بند کی جانی چاہئے ۔ شراب پر امتناع عائد کیا جانا چاہئے ۔ انہوںنے وقفہ صفر کیدوران لوک سبھا میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے خواہش کی کہ وہ اپنی شراب پالیسی کا اعلان کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں کی جانب سے شراب پر امتناع عائد کیا جا رہا ہے اور صرف فائیو اسٹار ہوٹلس میںاس کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے شراب کی فروخت پر قابو پانے کیلئے حالیہ عدالتی احکامات کا بھی حوالہ دیا