غریبوں کیلئے زیرتعمیر مکانات کا معائنہ

حیدرآباد 27جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر لیبر ٹی سرینواس یادو نے بشیر باغ کے پھول باغ علاقہ میں کمزور طبقات کے لئے زیرتعمیر مکانات کا معائنہ کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ غریبوں کیلئے مکانات کی تعمیر کا عمل شفاف رہے گااور بے قاعدگیوں کاکوئی امکان نہیں ہے۔