غریبوں کو ڈبل بیڈروم فلیٹس کیلئے حکومت کے اقداما ت

حیدرآباد۔5 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں تمام اہل افراد کو حکومت ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کر کے فراہم کرے گی اور اس طرح تلنگانہ  راشٹرا سمیتی انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے ہوئے وعدے کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلہ میں حکومت نے ایک کابینی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈپٹی چیف منسٹر اُمور تعلیم مسٹر کے سری ہری‘ وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ اور وزیر ہاؤزنگ مسٹر اندرا کرن ریڈی و دیگر شامل ہیں ۔ تمام اہل افراد کو ڈبل بیڈروم مکان کی فراہمی کے مسئلہ پر عور خوض  کرنے اور تفصیلی جائزۃ لینے کے بعد سے آج مذکورہ کابینی ذیلی کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اس بات کا اظہار کیا کہ برسراقتدار ٹی آر ایس حکومت نے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا ہے اور اب تک ہی مختلف مقامات پر ڈبل بیڈرومس مکانات کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد بھی رکھا جاچکا ہے جبکہ خود چیف منسٹر کے سی آر نے آئی ڈی ایچ کالونی میں ڈبل بیڈرومس مکانات کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا تھا اور یہ مکانات تقریباً تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ کابینی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ڈبل بیڈرومس مکانات کی تعمیر کیلئے ضرورت کے مطابق ریت اور دیگر اُمور پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا اور بہرصورت تمام اہل افراد کو ڈبل بیڈرومس فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔