غربت کے خاتمے کیلئے نیتی آیوگ کا ’ایکشن پلان‘

نئی دہلی2اگست (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے کہا کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر سال 2022 تک ملک میں غربت کے خاتمے کے لئے نیتی آیوگ’ نیا بھارت ایٹ 75 کے لئے ‘ ایکشن پلان’ کا مسودہ تیار کر رہا ہے ۔منصوبہ بندی کے وزیر راؤ اندرجیت سنگھ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے لئے غربت کے خاتمے سمیت کئی اہم شعبوں کے لئے حکمت عملی کے مسودے کو نیتی آیوگ حتمی شکل دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فی الحال اس پر مختلف فریقوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی آراء اور تجاویز لی جائے ۔