غذائی اشیاء کے تغذیہ کی معلومات فراہم کرنے جلد ہی ایپ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پی ٹی آئی ) : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کے ڈائرکٹر ٹی لونگواہ نے آج یہاں کہا کہ وزارت صحت کی جانب سے مختلف ہندوستانی غذائی اشیاء کے تغذیہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے جلد ہی ایک موبائل ایپ کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس ایپ کو انڈین فوڈ کمپوزیشن ٹیبلس 2017 کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جارہا ہے جسے حال میں مرکزی وزیر صحت جے پی ہڈا نے جاری کیا ہے ۔۔