غداری قانون پر غور کے لئے کمیٹی کی تشکیل، لاء کمیشن کا اقدام

نئی دہلی ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) غداری کے الزامات عائد کرنے کے تنازعہ کے دوران حکومت نے آج کہاکہ لاء کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ بعض مخصوص علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لئے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اِس کے علاوہ قانون کے استحصال اور من مانے استعمال کی تحقیقات کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری نے لوک سبھا میں یہ بات کہی۔
عشرت جہاں کا حلف نامہ
سیاسی وجوہات کی بناء پر تبدیل: سنگھ
نئی دہلی۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مباحث میں شرکت کرتے ہوئے سابق معتمد داخلہ آر کے سنگھ نے آج دعویٰ کیاکہ متنازعہ عشرت جہاں مقدمہ میں حلف نامہ سیاسی وجوہات کی بناء پر تبدیل کردیا گیا۔ اہم سوال یہ ہے کہ کس نے اِس تبدیلی کا حکم دیا تھا اور کس وجہ سے دیا تھا۔واضح طور پر اِس کے پس پردہ سیاست تھی۔ آر کے سنگھ کے پیشرو جی کے پلے  نے کہاکہ سابق مرکزی وزیرداخلہ پی چدمبرم نے حلف نامہ میں تبدیلی کی تھی۔ جس میں قبل ازیں کہا گیا تھا کہ عشرت جہاں اور اُس کے مہلوک بااعتماد ساتھی لشکر طیبہ کارکن تھے۔