غازی پورمیں نابالغ کی عصمت ریزی

شعبہ جرائم کی ٹیم کا دینی مدرسہ کا دورہ،مقامی عوام کا احتجاج
نئی دہلی ۔ /25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شعبہ جرائم کی ایک ٹیم نے آج غازی پور میں ایک دینی مدرسہ کا دورہ کیا جہاں ایک 10 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر ایک نابالغ لڑکے نے عصمت ریزی کی تھی جبکہ اسے ترغیب دے کر اپنی قیامگاہ واقع مشرقی دہلی کے علاقہ غازی پور لے گیا تھا ۔ ٹیم نے مدرسہ کا دورہ کیا اور وہاں مقیم لڑکوں سے اور آنے والے افراد سے مقدمہ کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جس کی وجہ سے اس علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔ لڑکی کو 22 اپریل کو دینی مدرسہ سے بچالیا گیا ۔ پولیس کو /21 اپریل کو لڑکی کے والد نے اطلاع دی تھی کہ اس کی بیٹی لاپتہ ہے جبکہ وہ بازار گئی تھی ۔ بعد ازاں اسے دینی مدرسہ سے اور مجرم نابالغ لڑکے کو اس کی قیامگاہ واقع غازی پور سے گرفتار کرلیا گیا ۔ دریں اثناء مقامی افراد نے قومی شاہراہ 24 پر ایک موم بتی جلوس نکال کر اس مقدمہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ۔