قائدین تحریک اور محبان غازی ملت کی پیشکشی چادر گل
حیدرآباد۔22جون(سیاست نیوز) بانی مجلس بچائو تحریک غازی ملت الحاج محمد امان اللہ خاں کی 13ویں برسی کے موقع پر مجلس بچائو تحریک کے قائدین اور محبان غازی ملت کے کثیر اجتماع نے دائرہ حضرت بندگی میاںراج محمد علیہ الرحمہ چنچلگوڑہ پہنچ کر مزار غاز ی ملت پر چادر گل پیش کیا۔ قبل ازایں دفتر مجلس بچائو تحریک واقع چنچلگوڑہ پر ختم قرآن اور قصید ہ بردہ شریف کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے محبو ب قائد کے لئے دعائے مغفرت کی۔ چادر گل کی پیش کش سے قبل دائرے حضرت بندگی میاں راج محمد علیہ الرحمہ میں نعتیہ محفل بھی منعقد کی گئی ۔ بعدازاں غازی ملت الحاج محمد امان اللہ خان کی برسی کے ضمن میں مجلس بچائو تحریک کی جانب سے مہدی فنکشن ہال متصل دبیر پورہ میں دعوت افطار کا بھی اہتمام کیاگیا۔غازی ملت الحاج محمد امان اللہ خان کی 13ویں برسی کے ضمن میںصدر مجلس بچائو تحریک ڈاکٹر قائم خاں کی نگرانی میںمنعقدہ تمام پروگراموں میں مجلس بچائو تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک کے کارکنوں نے اپنے محبو ب قائد کو یاد کرتے ہوئے ریاست کے موجودہ سیاسی حالات میں غازی ملت الحاج محمد امان اللہ خان مرحوم جیسی قیادت کی ضرورت کا احسا س کیا۔ترجمان مجلس بچائو تحریک مجید اللہ خان فرحت‘ امجد اللہ خان‘ مولانا حسیب الحسن صدیقی‘ الحاج سید سلیم‘ الطاف نصیب خان‘ ماجد خان‘ جناب عروج علی‘ عثمان باس‘ سلیم سیٹھ کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔