غازی آباد:شہری انتظامیہ نے منگل کے روز غازی آباد شہر میں غیر قانونی طور پر چلائے جارہے قصائی خانوں کو بند کروادیاہے۔
سب ڈویثرنل مجسٹریٹ ( ایس ڈی ایم) اتل کمار جن کے ہمراہ ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس ( ڈی ایس پی) پولیس انسپکٹر اور کانسٹبلوں کے ہمراہ بڑے پیمانے پر مہم چلاتے ہوئے اسلام نگر اور کالیا بھٹے کے بشمول شہر کے دیگر علاقوں کے لئے 15مسلخوں او رگوشت کی دوکانوں کو مہر بند کردیا ہے۔
مذکورہ ٹیم نے ان مسلخوں او رگوشت کی دوکانوں کو اس لئے مہر بند کردیا کیونکہ وہ بنا ء لائسنس اور میونسپل قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔عہدیداروں نے ان دکانوں کے گوشت کے نمونے بھی حاصل کئے اور چیف ویٹرنری افیسر( سی وی او) نے ان نمونوں کو لیب ٹسٹ کے لئے بھی بھیج دیا۔
ایک دوکان کے مالک اسلم نے دھاوؤں کے دوران عہدیداروں کو لائسنس بھی بتایاکہ وہ تحقیق کے بعد جعلی نکلا ۔ گوشت کرنے والے چار ریٹل دوکانیں کے دستاویزات بھی جعلی ثابت ہوئے ۔
ایس ڈی ایم کمار نے کہاکہ ’’ جعلی دستاویزات رکھنے والے کے خلاف دھوکہ دھڑی اور بلدی قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ( اے ڈی یم) سٹی پریتی جیسوال نے کہاکہ ’’ غیرقانونی قصائی خانوں اور گوشت فروخت کرنے والے دکانوں کے خلاف ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو ریاست بھر میں چلائے جارہے ہیں‘‘۔
اے ڈی ایم جیسوال نے کہاکہ ’’ غازی آباد ریاست کا ایک شہر جہاں پر باضابطہ یہ مہم شروع کی گئی ہے۔اور اس قسم کے مزید اقدامات ضلع ‘ تحصیل اور دیہی سطح پر بھی اٹھائے جائیں گے اور خاطیوں کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے گی‘‘۔