غازی آباد 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) غازی آابد میں فرید نگرعلاقہ میں ایک مذہبی تقریب کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر دو فرقوں کے مابین ہوئی جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ جھڑپ کل رات ہوئی جس کے بعد نامعلوم افراد نے ایک جیولری شاپ لوٹ لی جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی میں اضآفہ ہوگیا ۔ کہا گیا ہے کہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب ایک فرقہ کے مذہبی مقام کے قریب ایک جلوس کے دوران لاوڈ اسپیکرس کے استعمال پر اعتراض کیا گیا ۔ اس کے بعد دونوں فرقوں میں جھڑپ ہوگئی ۔ اس دوران کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا ۔ پولیس کے بموجب جھڑپ میں تقریبا چار تا پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔