عیسائی راہباؤں کے عوض القاعدہ کے 25 قیدیوں کی رہائی

دمشق۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت شام نے آج کہاکہ اس نے 13 یونانی آرتھوڈیکس عیسائی خاتون راہباؤں کی رہائی کے عوض 150 نہیں بلکہ صرف 25 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ ان راہباؤں کو القاعدہ سے مربوط باغیوں نے اپنے قبضہ میں رکھا تھا۔ دمشق اور باغیوں کے مابین مصالحت کار کا رول ادا کرنے والے قطر اور لبنان کے عہدیداروں نے کہا تھا کہ 150 خاتون قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔