عیسائی خیراتی ادارہ کی 5 خواتین کا اغوا و گینگ ریپ

نئی دہلی ، 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کو استحصال کا نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ عیسائی خیراتی ادارے کیلئے کام کرنے والی پانچ خواتین کو اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ریاست جھارکھنڈ میں پیش آیا جہاں ادارے کی 5 خواتین انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے ڈرامہ پیش کررہی تھیں کہ اس دوران انہیں ’گن پوائنٹ‘ پر اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے خواتین کی ویڈیو بنائی اور انہیں دھمکیاں بھی دہی ہیں۔