عیسائی اسکولوں میں سرسوتی کی تصاویرلگانے کا اصرار

بستر۔/28نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کرسچن فورم نے یہ الزام عائد کیا کہ وی ایچ پی عیسائی اسکولوں میں ہندودیوی سرسوتی کی تصویر آویزاں کرنے اور کیتھولک اساتذہ کو فادر کی بجائے پرچاریہ پکارنے کی غیر عیسائی طلبا کو اجازت دینے دھمکیاں دے رہی ہے۔ جبکہ اتوار کے دن کیتھولک ڈیوسیس جگدلپور نے وی ایچ پی نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس منعقد میں وی ایچ پی کے مطالبات کو قبول کرلینے کا اعلان کیا تھا۔