عیسائی اداروں کیلئے صد فیصد گرانٹ اِن ایڈ کا فیصلہ

حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے کرسچن اداروں کی تعمیر اور تزئین نو کے لئے مقامی افراد کی جانب سے 10 فیصد حصہ داری کی شرط کو برخاست کردیا ہے۔ اب حکومت کی جانب سے کرسچن اداروں کے کمپاؤنڈ والس اور دیگر تعمیری کاموں کے سلسلہ میں حکومت صد فیصد گرانٹ جاری کرے گی۔ سکریٹری اقلیتی بہبود نے ایم دانا کشور نے آج جی او ایم ایس 27 جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ منیجنگ ڈائرکٹر کرسچن فینانس کارپوریشن نے حکومت سے درخواست کی کہ مقامی افراد کی 10 فیصد حصہ داری کی شرط سے استثنیٰ دیا جائے۔ حکومت نے اِس تجویز سے اتفاق کرلیا اور صد فیصد گرانٹ اِن ایڈ حکومت کی جانب سے جاری ہوگی۔