عید کے موقع پر بینک تین دن تک بند رہیں گے

نئی دہلی22جون (سیاست ڈاٹ کام ) پیر کو متوقع عید کے موقع پر رواں اواخر ہفتہ تین دنوں تک بینک بند رہیں گے ۔ مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو بینکوں کو چھٹی رہتی ہے ۔ اس لئے ہفتہ 24 جون کے بعد اتوار 25 جون کو ہفتہ واری چھٹی ہوگی جبکہ پیر کو متوقع عید کے موقع پر پورے ملک میں بینک بند رہیں گے ۔ لگاتار تین دنوں تک بینک بند ہونے کی وجہ سے اے ٹی ایم میں بھی رقم کی قلت ہوسکتی ہے۔ تاہم بینکوں کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم میں مناسب مقدار میں نقدی فراہم کرادی جائے گی۔ اس کے ساتھ ان کا کہنا ہے کہ اب لوگ تہواروں پر آن لائن شاپنگ زیادہ کرتے ہیں۔