عید کے دن زمینی سرنگ دھماکے میں تین افراد ہلاک

پشاور ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقہ میں ایک زمینی سرنگ دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک باپ اور اس کا بیٹا بھی شامل ہے ۔ یہ دھماکہ بدقسمتی سے اس وقت ہوا جب مہمند ڈسٹرکٹ میں قبائلی افراد نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے بعد واپس آرہے تھے جس میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر کھارباجوڑ ایجنسی ہیڈکوارٹر ہاسپٹل لیجایا گیا ۔ پولیس اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں نے دھماکہ کے بعد اس علاقہ کی ناکہ بندی کردی جب کہ خاطیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔