کابل ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان محمد اشرف غنی نے عیدالفطر کے اپنے خطاب کے دوران سیکوریٹی فورسیس اور افغان طالبان کے درمیان عیدالفطر کے دوران جنگ بندی کے فیصلہ کی ستائش کی۔ یاد رہیکہ ماہ رمضان المبارک میں مسلمان صبح صادق سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں اور کھانے پینے سے رکنے کے علاوہ عبادتوں میں مصروف رہتے ہیں اور 29 یا 30 روزوں کے بعد عیدالفطر منائی جاتی ہے۔ جمعہ اور اس کے بعد دیگر دو دنوں تک جنگ بندی رہے گی۔ اشرف غنی اس بات کے خواہاں ہیں کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آتے ہوئے طویل جنگ بندی کی جانب توجہ دیں۔ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوسکتی۔ تین روزہ جنگ بندی کے بعد اگر طالبان پھر میدان جنگ میں لوٹ جانا چاہتے ہیں تو یہ کوئی دانشمندانہ نہیں ہوسکتی۔