عید کے بعد لوگ ’’بابی جاسوس‘‘ضرور دیکھیںگے :دیامرزا

ممبئی8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ ایکٹر و پروڈیوسر دیا مرزا سے جب ان کی نئی فلم ’’بابی جاسوس‘‘ کو ماہ رمضان میں ریلیز کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے پہلے ٹالنا چاہا لیکن اخباری نمائندوں کے بیحد اصرار پر انہوں نے کہا کہ عید کے بعد کی تقریبا تمام تاریخوں میں فلم کا ٹکراو بڑی اسٹار کاسٹ اور بڑی بجٹ والی فلموں سے ہورہا تھا۔ انہوںنے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ رمضان المبارک خصوصی طور پر مسلمانوں کیلئے عبادت کا مہینہ ہے اور وہ تھیٹر کا رخ نہیں کریںگے لیکن ہمارے سنیما بینوں میں ہر مذہب کے لوگ پائے جاتے ہیں لہذا مسلمانوں کیلئے اگر عید کا کوئی تفریحی پروگرام ہوگا تو وہ سب سے پہلے بابی جاسوس ہی دیکھیں گے جو رمضان المبارک کے دوران دیکھنے سے محروم رہ گئے ۔ عید اور اس کے بعد کے کچھ دنوں تک بابی جاسوس باکس آفس کلکشن کرنے کے موقف میں ہوگی۔ لہذا تجارتی نقطہ نظر سے بھی رمضان کے دوران فلم ریلیز کرنا کوئی نقصان کا سودا نہیں کیونکہ جو لوگ یہ فلم نہیں دیکھ پائے وہ عید کے بعد ضرور دیکھیں گے ۔ اس طرح بڑی فلموں سے ٹکراو کا سامنا بھی نہیںہوا اور فلم دھیمی رفتار سے باکس آفس کلکشن بھی کرلے گی۔