حیدرآباد 21 اگسٹ (سیاست نیوز) آندھراپردیش اور تلنگانہ کے گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے آج دونوں تلگو ریاستوں کے مسلمانوں کو بقرعید (عیدالاضحی) کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ عید چہارشنبہ کو منائی جائے گی۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے بھی ریاست کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ مسٹر نرسمہن نے ایک پیام میں کہاکہ وہ آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاستوں کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ عید قربانی کے جذبہ کی عکاسی کرتی ہے۔