اجمیر ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عیدالفطر کے موقع پر اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کا جنتی دروازہ کھولا جائیگا۔ درگاہ کے ایک خادم ایس ایف حسن چشتی نے بتایا کہ عید پر صبح آستانہ شریف کے ساتھ جنتی دروازہ کھولا جائیگا۔ جنتی دروازے کو دوپہر میں بند کردیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ مشہور ہے کہ خواجہ صاحب کی درگاہ میں واقع جنتی دروزاہ سے نکلنے والے شخص کو جنت نصیب ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ہزاروں لوگ جنتی دروازے کے کھلنے کے منتظر رہتے ہیں۔