38 روپئے فی لیٹر دودھ کی فروخت ،وجئے ڈیری کی پیشکش
حیدرآباد 27 جولائی (سیاست نیوز ) آندھرا پردیش ڈیری ڈیولپمنٹ کوآپریٹیو فیڈریشن لمیٹیڈ کے نائب صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر اے سرینواس نے مطلع کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ڈیری فیڈریشن نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں 7 لاکھ لیٹر دودھ فروخت کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ جنرل منیجر ایم پی ایف کونڈل ریڈی کو دودھ کی درکار مقدار کے پیاکیج کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ ڈی جی ایم (ایل ایم ایچ) وی اشوک کو دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں دودھ کی فروخت کیلئے انچارج مقرر کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے 200 رکنی عملہ تعینات کیا جارہا ہے ۔ مسٹر سرینواس نے کہا کہ وجئے ڈیری دودھ معزز گاہکوں کیلئے انتہائی واجبی قیمت یعنی 38 روپئے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا جو کسی بھی دوسرے برانڈ کے دودھ سے بہت سستا اور بہتر ہوگا ۔ صارفین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ وجئے ڈیری کے دونوں شہروں میں واقع 1700 ملک بوتھس روز مرہ کے مطابق دودھ فروخت کریں گے علاوہ ازیں 28 جولائی کی شام 3 فیصد چکنائی والا دودھ 38 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر حسب ذیل مراکز پر فروخت کیا جائے گا ۔ گاندھی بھون ،اعظم پورہ مسجد صحیفہ ، بیگم بازار نزد دفتر بلدیہ چوڑی بازار، بہادر پورہ نزد پولیس اسٹیشن ، صنعت نگر جامع مسجد ، ایچ اے ایل کامپلکس مقابل شوبھنا تھیٹر ، امان نگر تالاب کٹہ ،چارمینار یونانی ہاسپٹل ، چارمینار جی ایچ ایم سی آفس سردار محل ،فلک نما کنگس گارڈن فنکشن ہال متصل رعیتو بازار ، خلوت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ،مشیر آباد ریزیڈنشیل اسکول ،چنچل گوڑہ جونیر کالج، یاقوت پورہ ایس آر ٹی کمیونٹی ہال ،قلعہ گولکنڈہ بس اسٹانڈ، مہدی پٹنم ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن ،ٹولی چوکی نزد آندھرا بینک ،رام گوپال پیٹ ،نلہ کنٹہ جامع مسجد ،پنجہ پولیس اسٹیشن ، سکریٹریٹ روبرو سکریٹری ہوٹل امروتا کیسل، ایرہ گڈہ ۔ جامع مسجد ، بورہ بنڈہ سی ہال نزد بس اسٹاپ، اے سی گارڈ مولانا آزاد میموریل اسکول ،ملے پلی انوار العلوم کالج ،چلکل گوڑہ ایم سی ایچ کامپلکس ،مولا علی بس اسٹانڈ۔انہوں نے مزید کہا کہ 28 جولائی کی شام حسب ذیل خصوصی سیل سنٹرس پر بھی دودھ کے فروخت کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ کوکٹ پلی اسٹیکشن کاونٹر، اوینی پلی چیک پوسٹ، پٹن چیرو جامع مسجد ،چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن ،موتی گلی روبرو نظام پیالیس، شمع تھیٹر جہا نماں ، کالا پتھر چوراہا قدیم لیبر اڈہ ،سعید آباد اے سی پی آفس ، نلگنڈہ چوراہا گونگے و بہرے طلباء کا اسکول ، مادنا پیٹ ترکاری مارکیٹ ، رین بازار چمن ،حکیم پیٹ جامع مسجد ،جھرہ مین روڈ ،مراد نگر چھوٹی مسجد، جانکی نگر مسجد صفاء، ششی گارڈن گنبدان گولکنڈہ روڈ ،سیتا رام باغ ویٹرنری ہاسپٹل ، راج بھون مقطعہ مدار صاحب، سوماجی گوڑہ بھولے شنکر مقطعہ ، خیریت آباد گنیش مندر ، بورہ بنڈہ این آر آر پورم سائٹ II الہیہ مسجد ، این آر آر پورم سائیٹ III گلشن مسجد سلطان نگر چوراہا ، منکیشور نگر عثمانیہ مسجد ، نارتھ لالہ گوڑہ بڑی جامع مسجد ،وارثی گوڑہ کوثر مسجد ،ایچ ایم ٹی نگر بلال مسجد ، تارناکہ حدا کامپلکس ، شانتی نگر بس اسٹاپ نزد مسجد اقصی ۔