عیدگاہ میر عالم میں نماز عیدالاضحی

حیدرآباد 21 اگسٹ (پریس نوٹ) عیدگاہ میر عالم میں نماز عیدالاضحی صبح 9.30 بجے ہوگی۔ حافظ محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد امامت کریں گے۔ نماز عید سے قبل مولانا محمد حسام الدین ثانی عرف جعفر پاشاہ اور ڈاکٹر سیف اللہ شیخ الادب جامعہ نظامیہ فضائل عید بیان کریں گے۔
l٭l الحاج محمد عبدالقدیر صدیقی مہتمم مکہ مسجد کی اطلاع کے بموجب تاریخی مکہ مسجد میں نماز عیدالاضحی 9.30 بجے ہوگی۔ مولانا حافظ و قاری محمد لطیف احمد مولوی کامل جامعہ نظامیہ امام مکہ مسجد امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔ حافظ شیخ محمد علی موذن مکہ مسجد مکبر ہوں گے۔