عیدگاہ میر عالم اور عیدگاہ قدیم مادنا پیٹ و مکہ مسجد میں نماز عید

حیدرآباد ۔ یکم ستمبر ( سیاست نیوز ) عید گاہ میر عالم میں 2 ستمبر 10ذی الحجہ کو نماز عید الاضحی ٹھیک 9.30 بجے ادا کی جائیگی ۔ نماز عید سے قبل مولانا محمد سیف اللہ ( جامعہ نظامیہ ) اور مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ کا خطاب ہوگا ۔ نماز عید کی امامت ‘ امام و خطیب مکہ مسجد حافظ مولانا محمد رضوان قریشی انجام دینگے ۔ قدیم عید گاہ مادنا پیٹ میں نماز عید ٹھیک 9 بجے ادا کی جائیگی ۔ تاریخی مکہ مسجد میں نماز عید الاضحی صبح 9.30 بجے ادا کی جائیگی ۔