حیدرآباد ۔ 28 جولائی ۔ ( راست ) عیدگاہ میرعالم میں 29 جولائی کو 10 بجے دن خطیب مکہ مسجد حافظ و قاری مولانا عبداﷲ قریشی الازہری کی امامت میں نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی ۔ نماز سے قبل مولانا جعفر پاشاہ حسام الدین ثانی کا خطاب ہوگا ۔ مہتمم مکہ مسجد الحاج خواجہ فصیح الدین کے مطابق تاریخی مکہ مسجد میں 9 بجے صبح امام مسجد حافظ و قاری محمد عثمان نقشبندی فضائل رمضان و عیدالفطر پر خصوصی خطاب کریں گے ۔ 10بجے دن امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔ عیدگاہ قدیم مادنا پیٹ میں 10 بجے دن نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی ۔ عیدگاہ بلالی ہاکی گراؤنڈ ( ماں صاحب ٹینک ) میں نماز عیدالفطر ٹھیک 8:30 بجے ہوگی ۔ 7:45 بجے سے حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن کا خصوصی خطاب ہوگا اور نماز عیدالفطر حضرت مولانا مفتی تجمل حسین صاحب پڑھائیں گے۔ عیدگاہ اوپل میں نماز عیدالفطر ٹھیک 10 بجے ہوگی ۔ حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری امامت و خطابت فرمائیں گے۔