شمس آباد 3 جولائی (سیاست نیوز) عیدالفطر کے موقع پر عیدگاہ شمس آباد میں گرام پنچایت شمس آباد کی جانب سے صفائی کے کام تیزی سے کئے جارہے ہیں۔ راچا ملا سدیشور سرپنچ نے عیدگاہ کا معائنہ کرکے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انھوں نے کہاکہ عید سے قبل صفائی کے تمام کام کی تکمیل کرلی جائے گی۔ مسلم بھائیوں کے لئے ماہ رمضان مقدس مہینہ ہے جس میں وہ روزہ رکھتے ہوئے پنج وقتہ نماز ادا کرتے ہیں اور خدا کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔ ان کی عبادتوں کا ہمیں احترام کرنا چاہئے۔ انھوں نے تیقن دیا کہ مسلمانوں کے جو بھی مسائل ہیں اسے وہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔