عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ریاستی وقف بورڈ نے شہر حیدرآباد کی اہم عیدگاہوں اور مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق عیدگاہ میر عالم میں صبح 9 بجکر 30 منٹ پر مولانا قاری رضوان قریشی نماز عید پڑھائیں گے ۔ مولانا سیف اللہ شیخ الادب جامعہ نظامیہ اور مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ کا صبح 8-30 تا 9-30 خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ عیدگاہ قدیم مادنا پیٹ پر صبح 9 بجے مولانا قاری داؤد محی الدین مدنی نماز عید پڑھائیں گے ۔ صبح 8-30 تا 9 بجے مولانا سید شاہ سعادت پیر بغدادی خطبہ دیں گے ۔۔
٭٭ عیدگاہ قطب شاہی سات گنبداں گولکنڈہ پر صبح 8-45 بجے امام و خطیب مولانا متین علی شاہ خطبہ دیں گے اور نماز عید پڑھائیں گے ۔۔
٭٭ مکہ مسجد چارمینار میں صبح 9-30 بجے امام حافظ محمد عثمان نماز عید پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد حج ہاوز نامپلی میں صبح 7-30 بجے حافظ صابر پاشاہ خطیب مسجد خطبہ دیں گے اور نماز عید پڑھائیں گے ۔۔