عیدالفطر کے موقع پر دونوں شہروں میں ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد ۔ /4 جون (سیاست نیوز) نماز عیدالفطر کے موقع پر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے دونوں شہروں میں ٹریفک تحدیدات عائد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ پرانے شہر کے عیدگاہ میرعالم میں نماز کے موقع پر پرانے پل ‘ کاماٹی پورہ ‘ کشن باغ سے عیدگاہ میرعالم ٹینک کی سمت آنے والی ٹریفک کا رخ بہادر پورہ چوراہا سے کردیا جائے گا جبکہ ٹریفک کو عیدگاہ تاڑبن کی سمت جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور اس کا رخ بہادر پورہ ‘ کشن باغ ‘ کاماٹی پورہ اور پرانا پل کی سمت کردیا جائے گا ۔ عیدگاہ میرعالم میں نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والے افراد کیلئے زو پارک پارکنگ میں انتظام کیا گیا ہے ۔ اسی طرح شیورام پلی ‘ دانماں جھونپڑیوں سے آنے والی ٹریفک کا رخ شاستری پورم اور نواب صاحب کنٹہ کی سمت کردیا جائے گا ۔ مصلیوں کیلئے دیگر مقامات میں بھی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے جس میں یوسف پارکنگ ‘ مظہر پارکنگ ‘ جیش پارکنگ ‘ ماڈرن سامل ‘ میرعالم فلٹر بیڈ اور یادو پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اسی طرح عیدگاہ کی سمت بڑھنے والی ٹریفک کا رخ کالا پتھر پولیس اسٹیشن ‘ موچی گلی ‘ بہادر پورہ ‘ شمشیر گنج اور نواب صاحب کنٹہ کی سمت کردیا جائے گا اور یہاں پر بھیا پارکنگ ‘ ماڈرن پٹرول پمپ اور بی این کے کالونی میں پارکنگ کا انتظام رہے گا ۔ عیدگاہ میرعالم میں نماز عیدالفطر کے موقع پر صبح 8.00 بجے تا 11.30 بجے تک تحدیدات نافذ رہیں گے ۔ اسی طرح مہدی پٹنم ‘ مانصاحب ٹینک ہاکی گراؤنڈ میں نماز عیدالفطر کے موقع پر مہدی پٹنم کے علاقے سے روڈ نمبر 1 بنجارہ ہلز کا رخ مانصاحب ٹینک ‘ ایودھیا جنکشن خیریت آباد ‘ آر ٹی او آفس خیریت آباد اور تاج کرشنا ہوٹل کی سمت کردیا جائے گا ۔ روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز سے آنے والی سی آر ٹی سی بسوں کا رخ تاج کرشنا ہوٹل خیرت آباد ‘ آر ٹی اے آفس ‘ این ایف سی ایل جنکشن پنجہ گٹہ ایرم منزل کالونی کی سمت کردیا جائے گا ۔ این ایف سی ایل جنکشن پنجہ گٹہ سے آنے والی آر ٹی سی بسوں کا رخ تاج کرشنا ہوٹل ‘ آر ٹی اے خیریت آباد ‘ نرنکاری لکڑی کا پل اور مہدی پٹنم کی سمت کردیا جائے گا ۔ لکڑی کا پل سے روڈ نمبر 1 اور روڈ نمبر 12 آنے والی ٹریفک کا رخ ایودھیا جنکشن ‘ وی وی مجسمہ اور تاج کرشنا ہوٹل کی سمت کردیا جائے گا ۔