عیدالفطر پر گورنر مغربی بنگال کی مبارکباد

کولکتہ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے عیدالفطر کے موقع پر ریاستی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ’’عید کے پرمسرت موقع پر ہم اپنے ملک کے تہذیبی ورثہ ، اتحاد ، جذبہ اخوت کے عہد کی تجدید کریں۔ ممتا بنرجی نے بھی اپنی حکومت کی طرف سے منعقدہ دعوت افطار میں امن و اتحاد کیلئے دعا کی ہے۔